The Pearl Harbor Documentary in Urdu | Pearl Harbor History Documentary



Pearl Harbor History i Urdu  



پرل ہاربرکی تاریخ
 Pearl Harbor  

پرل ہاربر حملہ (انگریزی ہوائی آپریشن یا آپریشن زی) 7 دسمبر 1941ء کو جاپانی شاہی بحریہ کے پہلے ہوائی بیڑے کی جانب سے امریکہ کے جزائر ہوائی میں پرل ہاربر کے بحری اڈے پر پر اچانک کیا گیا حملہ تھا جس کا مقصد دوسری جنگ عظیم کے دوران بحر الکاہل میں امریکی فوج اور بحریہ کے بیڑے کو بدستور غیر جانبدار رکھنا تھا۔ پرل ہاربر، ریاست ہوائی کے جزیرے اواہو پر حملے کی زد میں آنے والی عسکری و بحری تنصیبات میں سے ایک تھی۔

اس حملے میں جاپان کے 6 طیارہ بردار بحری جہازوں سے اڑنے والے 353 ہوائی جہازوں نے حصہ لیا۔ حملے کے نتیجے امریکا کے 8 بحری جہاز تباہ ہوئے اور 9 کو شدید نقصان پہنچا۔ 188 طیارے مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 2403 امریکی فوجی اور 68 شہری ہلاک ہوئے۔ البتہ بحر الکاہل کے لیے امریکی بحری بیڑے کے تین طیارہ بردار جہاز اس وقت بندرگاہ پر موجود نہ تھے اس لیے انہیں کوئی نقصان نہ پہنچا۔

حالانکہ ابتداً اسے جاپان کی ایک زبردست فتح سمجھا جا رہا تھا لیکن طویل المیعاد طور پر حکمت عملی کے اعتبار سے یہ حملہ جاپان کی ایک فاش غلطی ثابت ہوا کیونکہ اس سے امریکا کو جنگ عظیم دوئم میں کودنے کا موقع ملا اور یوں جنگ کا پانسا اتحادیوں کے حق میں پلٹ گیا۔ یہ معرکہ تاریخ کو بدلنے والے واقعات میں شمار ہوتا ہے۔ امریکا، جو اس وقت ایک ابھرتی ہوئی عسکری و اقتصادی قوت تھا، نے بڑی تعداد میں فوجی اور اسلحہ اور رسد اتحادیوں کو بھیجی تاکہ محوری طاقتوں، جرمنی، اطالیہ اور جاپان، کا مقابلہ کیا جا سکے جنہیں بالآخر 1945ء میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس حملے کے نتیجے میں نازی جرمنی کو 4 روز بعد امریکا کے خلاف علان جنگ کرنا پڑا۔

جنگ عظیم دوم میں اتحادیوں کی فتح اور امریکا کا ایک غالب عالمی قوت کی حیثیت سے ابھر کر سامنے آنا موجودہ بین الاقوامی سیاسی منظرنامے کو تبدیل کرنے کا باعث بنا۔


Comments